28 April 2017 - 20:12
News ID: 427788
فونت
اسرائیل کی ہاؤسنگ منسٹری نے مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونیوں کے لئے پچّیس ہزار رہائشی مکانات بنانے کا اعلان کیا ہے۔
صھیونی آبادکاری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی ذرائع کے مطابق اسرائیل کی رہائشی مکانات کی تعمیر سے متعلق  وزارت کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ صیہونیوں کے لئے پچّیس ہزار مکانات بنائے جائیں گے جن میں سے دس ہزار بیت المقدس اور پندرہ ہزار گرین لائن کے پیچھے بنائے جائیں گے۔

گرین لائن، سنہ سڑسٹھ کی سرحدوں سے معروف ہے جو مقبوضہ فلسطین اور مصر، اردن، لبنان اور شام کے درمیان انّیس سو انچاس میں فائربندی کے وقت کھینچی گئی ہے۔

اسرائیل کے ہاؤسنگ منسٹر، امریکی صدر ٹرمپ کے دورے کے موقع پر ان مکانات کی تعمیر کے بارے میں بیت المقدس کی بلدیہ اور اسرائیل کے درمیان مفاہمت کے حصول کی کوشش کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ، آئندہ بائیس مئی کو اسرائیل کا دورہ کرنے والے ہیں اور اس دورے کی مکمل آمادگی کے لئے امریکہ کا ایک پچّیس رکنی وفد جمعرات کے روز تل ابیب پہنچا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے دسمبر دو ہزار سولہ میں قرارداد تئیس چونتیس میں فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں صیہونی بستیوں کی تعمیر کی مذمت کرتے ہوئے ان بستیوں کی تعمیرات کا سلسلہ فوری طور پر بند کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬