28 April 2017 - 20:16
News ID: 427789
فونت
فلسطین کی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ خالد مشعل نے صیہونی حکومت کی جیلوں میں بند فلسطینی قیدیوں کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ تحریک حماس ان کی آواز کو دنیا والوں تک پہنچانے اور جیلوں میں جاری صیہونی حکومت کے جرائم کو بے نقاب کرنے کے لئے اپنی کسی کوشش سے دریغ نہیں کرے گی۔
خالد مشعل

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ خالد مشعل نے اپنے پیغام میں  کہا ہے کہ فلسطینی قوم فلسطینی شہدا اور قیدیوں کو کہ جنھوں نے اپنے وطن کے لئے جاں فشانی کی اور خون کا نذرانہ پیش کیا، کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

انھوں نے کہا کہ صیہونی حکومت کی جیلوں میں بند فلسطینی قیدی اپنی بھوک ہڑتال کر کے پوری دنیا کو اس بات کا پیغام دے رہے ہیں کہ ان جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کے معمولی ترین حقوق تک کو کس طرح سے پایمال کیا جا رہا ہے۔

خالد مشعل نے کہا کہ اس وقت تمام فلسطینی گروہوں، جماعتوں اور فلسطینی شخصیات پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ فلسطینی قیدیوں کو صیہونی جیلوں سے رہا کرانے کے لئے متحد ہو جائیں اور تمام قیدیوں کو رہا کرانے تک ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرتے رہیں۔

قابل ذکر ہے کہ صیہونی جیلوں میں بند فلسطینی قیدیوں نے جیلوں کی ابتر صورت حال اور صیہونی حکومت کی نسل پرستانہ پالیسیوں اور رویے کے خلاف احتجاج کے طور پر سترہ اپریل سے بھوک ہڑتال کر رکھی ہے۔ فلسطینی قیدیوں کی اس بھوک ہڑتال کے بعد سے تمام فلسطینی شہروں اور علاقوں میں ان کی حمایت میں مظاہرے کئے جا رہے ہیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬