28 April 2017 - 20:25
News ID: 427791
فونت
حسینی کے صدر مولانا یوسف حسین نے گاودر میں افسوس ناک واقعے میں شہداء کے لواحقین اور زخمیوں کو تعزیت و تسلیت پیش کیا۔ انہوں نے اس دلسوز واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
تعزیتی اجلاس

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کرم ایجنسی کے علاقہ گاودر میں ہونے والے حالیہ دھماکے کے خلاف تحریک حسینی پاراچنار کی جانب سے انکے دفتر میں تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیاگیا۔ جس میں تحریک حسینی کے اراکین سمیت دیگر قبائلی عمائدین شامل تھے۔

تحریک حسینی کے صدر مولانا یوسف حسین  نے گاودر میں افسوس ناک واقعے میں شہداء کے لواحقین اور زخمیوں کو تعزیت و تسلیت پیش کیا۔

انہوں نے اس دلسوز واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ صدہ ہسپتال میں گاودر دھماکے میں زخمیوں کے ساتھ ناروا سلوک پر انکوائری کامطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ چندہ شرپسند افراد نے صدہ میں شہداء کے جنازوں پر پتھراو کی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ ایسے افراد کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے۔ تاکہ اہلیان کرم کے دکھ و درد کا مادوا ہوسکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاراچنار میں سکیورٹی کے نام پر عوام کو تنگ کیا جارہا ہے، سکیورٹی فورسز عوام کے ساتھ ناروا سلوک کے بجائے شائشتہ طریقہ اختیار کرے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬