افغان طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے سینیئرکمانڈرکو داعش نے پشاور میں قتل کیا ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، افغان طالبان ذرائع کا کہنا ہے کہ مولوی داؤد اور دیگر دو افراد کو پاکستان کے اندر ہلاک کیا گیا جبکہ طالبان کےترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے مولوی داؤد کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔ یاد رہے کہ داعش نے طالبان کمانڈرکو قتل کرنے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔
واضح رہے کہ پشاور میں گزشتہ تین ہفتوں کے دوران تین افغانیوں اور ایک پاکستانی مولوی پرکم ازکم چار حملے ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے