03 May 2017 - 23:33
News ID: 427884
فونت
افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کابل میں ہونے والے خودکش حملے کی شدید الفاظ میں کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد اپنی شکست کو چھپانے کے لیے ایسے حملے کر رہے ہیں۔
اشرف غنی

رسا نیوز ایجسنی کی رپورٹ کے مطابق، ایوان صدر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں افغان فوج کے ہاتھوں دہشت گرد گروہوں کو بھاری شکست کا سامنا ہے اور وہ اپنی شکست کو چھپانے کے لیے بےگناہوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

دوسری جانب نیٹو کے سیکریٹری جنرل اسٹولٹن برگ نے کابل حملے کی مذمت کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

انہوں نے داعش کے حملے میں مرنے والوں کے لواحقین اور زخمیوں سے ہمدردی کا بھی اظہار کیا۔

کابل میں بدھ کی صبح ہونے والے خودکش دھماکے کی ذمہ داری دہشت گرد گروہ داعش نے قبول کی ہے۔

افغان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ کابل میں ہونے والے خودکش دھماکے میں آٹھ عام شہری ہلاک اور پچیس زخمی ہوئے ہیں۔

اس سے پہلے موصولہ خبروں میں کہا گیا تھا کہ کابل میں امریکی سفارت خانے کے قریب ہونے والے حملے میں آٹھ امریکی فوجی مارے گئے ہیں۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬