رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے آئندہ ١٢ویں صدارتی انتخابات کے امیدوار نے کہا ہے کہ ایرانی عوام اور بہادر جوانوں کی موجودگی سے آج وطن عزیز پر ممکنہ خطرات اور جنگ کے امکانات کا خاتمہ ہوگیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار 'سید ابراہیم رئیسی' نے بدھ کے روز ایران کے جنوبی صوبے لرستان کے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر انہوں نے صدارتی انتخابات میں ایرانی عوام کی شراکت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تمام حالات میں ایرانی عوام کی موجودگی ایک قابل عمل اور حقیقت پسندانہ حل ہے۔
حجت الاسلام ابراہیم رئیسی نے کہا کہ طاقتور اقتصادی اقدامات کے ساتھ ایران کے مسائل اور بے روزگاری کے بحران کو حل کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ہمارا مقصد ملک کے اقتصادی، سیاسی اور معاشرتی حالات کو بہتر بنانا، حکمت عملی اور انسانی حقوق کے مطابق عمل کرنا ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران کے عوام آئندہ انتخابات میں بھرپور شرکت کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق؛ اسلامی جمہوریہ ایران میں 12ویں صدارتی انتخابات 19 مئی 2017 کو ملک بھر کے شہروں اور دیہی علاقوں میں منعقد کئے جائیں گے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/