رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما سید خورشید شاہ نے پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کو پاکستان کے خلاف سازش کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
لاہور میں پیپلز پارٹی کے احتجاجی کیمپ میں خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف پانامہ لیکس سے اگر بچ بھی گئے ، لوڈشیڈنگ پر نہیں بچ سکیں گے، لوڈشیڈنگ کی ساری ذمہ داری نوازشریف پر عائد ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تین سے چار گھنٹے کی لوڈشیڈنگ آج 14 گھنٹے کی ہوگئی ہے، حکومت نے بجلی کی قیمت ڈیڑھ گنا بڑھا دی ہے، نواز شریف اپنے وعدے پورے کریں۔
اپوزیشن لیڈر کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے ہندوستانی خفیہ ایجنسی سے مربوط شخص سے خفیہ ملاقات کی،جو پاکستانی کے خلاف سازش کے مترادف ہے ، پاکستانی عوام نواز شریف کو پاکستان کے خلاف سازش کی اجازت نہیں دیں گے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/