05 May 2017 - 16:37
News ID: 427916
فونت
سید خورشید شاہ:
پاکستان کی قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما نے کہا : وزیر اعظم نواز شریف نے ہندوستانی خفیہ ایجنسی سے مربوط شخص سے خفیہ ملاقات کی،جو پاکستانی کے خلاف سازش کے مترادف ہے ۔
سید خورشید شاہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما سید خورشید شاہ نے پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کو پاکستان کے خلاف سازش کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

لاہور میں پیپلز پارٹی کے احتجاجی کیمپ میں خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف پانامہ لیکس سے اگر بچ بھی گئے ، لوڈشیڈنگ پر نہیں بچ سکیں گے، لوڈشیڈنگ کی ساری ذمہ داری نوازشریف پر عائد ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تین سے چار گھنٹے کی لوڈشیڈنگ آج 14 گھنٹے کی ہوگئی ہے، حکومت نے بجلی کی قیمت ڈیڑھ گنا بڑھا دی ہے، نواز شریف اپنے وعدے پورے کریں۔

اپوزیشن لیڈر کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے ہندوستانی خفیہ ایجنسی سے مربوط شخص سے خفیہ ملاقات کی،جو پاکستانی کے خلاف سازش کے مترادف ہے ، پاکستانی عوام نواز شریف کو پاکستان کے خلاف سازش کی اجازت نہیں دیں گے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬