05 May 2017 - 19:30
News ID: 427927
فونت
حکومت ہندوستان نے جموں و کشمیر میں بڑھتے ہوئے احتجاج اور کنٹرول لائن پر فائر بندی کی مبینہ خلاف ورزی اور اس علاقے میں جاری بدامنی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کشمیر میں حالات کشیدہ

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، ہندوستان کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے جمعرات کو وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ایک میٹنگ میں کشمیر کی کنٹرول لائن پر فائر بندی کی خلاف ورزی اور اس علاقے میں بد امنی کی صورت حال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

اس میٹنگ میں ہندوستان کے قومی سلامتی کے مشیراجیت ڈوبھال اور خفیہ ادارے کے سربراہ راجیو جین، نیز کئی اعلی سیکورٹی عہدیدار بھی شامل ہوئے۔

گذشتہ ایک ہفتے کے دوران کشمیر کی صورت حال کے بارے میں ہندوستان کے اعلی سیاسی و سیکورٹی عہدیداروں کی یہ تیسری میٹنگ تھی۔کشمیر میں کنٹرول لائن کی صورت حال مسلسل کشیدہ ہوتی جا رہی ہے اور ہندوستانی فوجیوں کی لاشوں کو مبینہ طور پر مسخ کئے جانے کا واقعہ سامنے آنے کے بعد سے اس کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ سال آٹھ جولائی کو ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کی ہلاکت کے بعد سے سیکورٹی کی صورت حال ابتر ہوگئی ہے اور ہندوستانی سیکورٹی اہلکاروں کی کارروائیوں میں اب تک ڈیڑھ سو سے زائد کشمیری مارے جا چکے ہیں جبکہ ہزاروں زخمی ہوئے ہیں اور ایک بڑی تعداد کوگرفتار کیا جا چکا ہے ۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬