10 May 2017 - 19:41
News ID: 427993
فونت
فلسطینیوں نے صیہونی حکومت کی جیلوں میں بند فلسطینی قیدیوں کی حمایت میں بیت اللحم کے علاقے المعصرہ میں اجتماع کیا۔
فلسطینی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بیت اللحم کے علاقے المعصرہ میں یہ اجتماع، صیہونی حکومت کی جیلوں میں بھوک ہڑتال پر بیٹھے فلسطینی قیدیوں کی حمایت اور ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے کیا گیا۔

ان فلسطینیوں نے ایسی حالت میں کہ انھوں نے اپنے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم اور بھوک ہڑتال کرنے والے بعض فلسطینی قیدیوں کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں، صیہونی حکومت کی جیلوں میں بند فلسطینی قیدیوں اور پوری فلسطینی قوم سے اتحاد و یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا۔

فلسطینی ذرائع کے حوالے سے المیادین ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدیوں میں چار اور فلسطینی قیدی شامل ہو گئے ہیں۔صیہونی حکومت کی جیلوں میں بند فلسطینی قیدیوں نے اس غاصب حکومت کے نسل پرستانہ رویے کے خلاف سترہ اپریل سے بھوک ہڑتال کر رکھی ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬