11 May 2017 - 13:28
News ID: 428008
فونت
سید پسند علی رضوی:
اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری نے کہا : آج معاشرہ کی گمراہی اور نقصانات کا سبب امام زمانہ (عج) سے دوری ہے ۔
قائد انقلاب اسلامی سے ثقافتی و تربیتی حکام کی ملاقات

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری سید پسند علی رضوی نے کہا ہے کہ اپنے زمانہ کے امام (ع) کو نہ پہچاننے کا مطلب یہ ہے کہ امام وقت سے کوئی رابطہ نہیں ہے، امام سے کوئی رابطہ نہ ہونے کا مطلب یہ ہے کہ خدائی ہدایت سے تعلق ختم ہو گیا ہے اور اسی کا نام جاہلیت کی موت، گمراہی اور دین کے دائرے سے خارج ہونا ہے۔

انہوں نے تاکید کی : ہم سب کو مل کر رہبر معظم آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی خامنہ ای کے ہاتھ مضبوط کرکے امام زمانہ (عج) کے جلد ظہور کی راہ ہموار کرنی چاہیئے۔

سندھ کے ضلع حیدرآباد میں تنظیمی سنئیرز سے معرفت امام زمانہ (عج) پر گفتگو کرتے ہوئے پسند علی رضوی نے مزید کہا کہ امام زمانہ کی معرفت کے سلسلے میں لوگوں کا کوئی عذر قابل قبول نہیں ہے، امام و رہبر کی معرفت ہر انسان کے اولین و اہم ترین فرائض میں شامل ہے اور اس سلسلہ میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ناقابل معافی جرم ہی نہیں، بلکہ ناقابل تلافی نقصان بھی ہے۔

پسند علی رضوی نے کہا کہ اسلامی تعلیمات اور احادیث کے بیان کی روشنی میں دین خدا کا ایک اہم بنیادی قانون اور دستور یہ ہے کہ الٰہی ہدایت اور خدا سے رابطہ کیلئے تمام انسانوں کا خدائی نمائندہ اور امام معصوم سے تعلق رکھنا ضروری ہے، اگر ایسا نہ ہوا تو انسان کا رابطہ خدا سے منقطع ہو جائے گا اور وہ حقیقی ہدایت سے محروم ہو جائے گا، اسی لئے قرآن مجید نے انسان کے انجام اور سعادت کو زمانے کے امامؑ سے رابطہ کے ساتھ جوڑ رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج معاشرہ کی گمراہی اور نقصانات کا سبب بھی امام زمانہ (عج) سے دوری ہے، ضرورت اس بات کی ہے کہ تمام امت مسلمہ امام (عج) کی نصرت کیلئے تیاری کر لیں اور اپنے اعمال و کردار سے حقیقی مومن بن کر امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کریں، تاکہ اسلامی معاشرہ تعمیر ہو سکے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬