11 May 2017 - 13:38
News ID: 428010
فونت
حجت الاسلام مختار امامی :
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان نے کہا : کالعدم جماعتیں ملکی سالمیت و استحکام کے خلاف سب سے بڑا خطرہ ہیں ۔
حجت الاسلام مختار امامی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان حجت الاسلام مختار امامی نے کہا ہے کہ استحکام پاکستان و امام مہدیؑ کانفرنس کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ مختلف مذہبی، سماجی، سیاسی اور مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو مدعو کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا 21مئی کو نشتر پارک کراچی میں عظیم الشان اجتماع ایک نئی تاریخ رقم کرے گا،استحکام پاکستان وامام مہدی عج کانفرنس، محب وطن ظہورعج کے منتظروں کا منفرد اجتماع ہوگا، مصلحت پسندی اور سیاسی ضرورتوں نے ہمارے حکمرانوں کے ہاتھ باندھے ہوئے ہیں یہی وجہ ہے کہ ملکی مفادات اور امن و سلامتی کے خلاف متحرک کالعدم قوتوں کو آزادی حاصل ہے۔

انہوں نے کہا : کالعدم جماعتیں ملکی سالمیت و استحکام کے خلاف سب سے بڑا خطرہ ہیں۔ملک کی تمام سیاسی قوتوں کالعدم جماعتوں کی سرگرمیوں کی مخالف ہیں لیکن ان کے خلاف کاروائی نہیں کی جا رہی۔ نیشنل ایکشن پلان کو محض بیانات تک محدود کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امام مہدی علیہ السلام سے جنگ کا اعلان کرنے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔یہ قرآن و احادیث کے منکر ہیں۔سعودی لابی ملک کو مسلکی انتشار کا شکار کر کے امن و امان کو تباہ کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا : یہودی ونصاری کے ایجنڈے پر کام کرنے والوں کے خلاف استحکام پاکستان کانفرنس ایک واضح پیغام ثابت ہو گی۔ جو قوتیں اپنی مفادات کے لیے پاکستان کو کمزور کرنا چاہتی ہیں وہ احمقوں کی جنت میں رہتی ہیں۔

انہوں نے کہا ہر محب وطن پاکستان برادر مسلم ممالک سے دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے۔ایران اور افغانستان کی سرحدوں پر پیش آنے والے واقعات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ ہمیں خطے میں تنہا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پاکستان کو اس وقت موثر اور جاندار خارجہ پالیسی کی ضرورت ہے تاکہ سرحدی ممالک سے تعلقات باوقار سطح پر مضبوط بنائیں جا سکیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬