11 May 2017 - 21:50
News ID: 428019
فونت
واشنگٹن میں سیکڑوں امریکی شہریوں نے ایف بی آئی کے سربراہ کی برطرفی پر احتجاجی مظاہرے کیا ہے ۔
ٹرمپ کے خلاف مظاہرہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں سیکڑوں امریکی شہریوں نے ایف بی آئی کے سربراہ کی برطرفی پر احتجاجی مظاہرے کیا ہے ۔

واشنگٹن میں ہوئے مظاہرے کے شرکا نے کہا کہ امریکی صدر کے اقدامات اور رویّے صداقت سے عاری ہیں۔

مظاہرین نے ٹرمپ کے فیصلوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے جمعرات کو ایف بی آئی کے سربراہ جیمزکومی کو ان کے عہدے سے برطرف کردیا۔

جیمز کومی کو چار سال قبل اس وقت کے صدر اوباما نے ایف بی آئی کا سربراہ مقرر کیا تھا اور ابھی ان کے عہدے کی مدت چھے سال باقی تھی۔

ایف بی آئی کے سربراہ کو اچانک برطرف کرنے کے ٹرمپ کے فیصلے پر امریکا کی دونوں بڑی پارٹیوں کی مختلف شخصیتوں نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔

ڈیموکریٹ سینیٹروں کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کا یہ اقدام وائٹ ہاؤس اور ٹرمپ کے قریبی ساتھیوں کے روس کے ساتھ خفیہ تعلقات کے بارے میں ایف بی آئی کی تحقیقات کو متاثر کرنے کی ایک کوشش ہے۔

قابل ذکر ہے کہ امریکی ادارے ایف بی آئی کے سابق ڈائریکٹر جیمز کومے کے لیے ان کی برطرفی حیران کن ثابت ہوئی، جیمز کومے کو اپنی برطرفی سے متعلق ٹیلی ویژن کے ذریعے معلوم ہوا۔

امریکی ذرائع کے مطابق کومےلاس اینجلس میں ایف بی آئی کے اہلکاروں سے خطاب کررہے تھے اس دوران انہیں ٹیلی ویژن پر اپنی برطرفی کی خبر چلتی نظر آئی ۔

پہلے پہل تو جیمز کومے اس خبر کا یہ سوچ کر مذاق اڑانے لگے کہ شاید یہ کسی کی شرارت ہے تاہم انہیں قریبی دفتر پہنچنے کا کہا گیا جہاں انہیں بتایا گیا کہ وہ ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کے عہدے سے برطرف کر دیئے گئے ہیں۔

بعد میں انہوںنےایف بی آئی ملازمین کو ایک خط لکھا جس میں انہوں نے کہا میرایقین ہےکہ ایف بی آئی ڈائریکٹرکو صدرکسی بھی وجہ سےنکال سکتاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اس بات پرسرنہیں کھپاؤں گاکہ فیصلہ کیوں ہوااوراس انداز سے کیوں ہوا، مجھےامیدہےاس معاملےمیں آپ بھی سرنہیں کھپائیں گے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬