بحرین میں کل رات الدراز علاقہ میں آل خلیفہ حکومت کے معاندانہ اقدامات کے خلاف عظیم عوامی مظاہرہ ہوا۔ مظاہرین نے آل خلیفہ حکومت کے اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے اسے اسرائیلی، سعودی اور برطانوی ایجنٹ قراردیدیاہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی صوت المنامہ سے رپورٹ کے مطابق، بحرین میں کل رات الدراز علاقہ میں آل خلیفہ حکومت کے معاندانہ اقدامات کے خلاف عظیم عوامی مظاہرہ ہوا۔ مظاہرین نے آل خلیفہ حکومت کے اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے اسے اسرائیلی، سعودی اور برطانوی ایجنٹ قراردیدیاہے۔
بحرین کے انقلابی عوام نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی حمایت اور آۂ خلیفہ حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور بحرین کے نہتے عوام اور علماء کے خلاف بحرین کی ظالم و جابر حکومت کے معاندانہ اقدامات کی مذمت کی۔
ذرائع کے مطابق بحرینی عوام کا آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی رہائش گاہ کے اطراف میں مسلسل پہرہ جاری ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے