14 May 2017 - 13:58
News ID: 428062
فونت
قائد ملت جعفریہ پاکستان :
قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا : بلوچستان حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام  سید ساجدعلی نقوی نے مستونگ میں مولانا عبدالغفور حیدری کے قافلے پر خودکش حملے کی شدیدالفاظ میں مذمت اور قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک حقیقی امن کا خواب شرمندئہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔

حجت الاسلام  سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ کچھ عرصہ تک دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کا یہ جن قابو میں آیا لیکن ایسا لگتا ہے کہ اب ایک مرتبہ پھر دہشت گردی و ٹارگٹ کلنگ اور خود کش حملوں کے واقعات شروع ہوگئے ہیں، حالیہ واقعہ سے ایسا محسوس ہوتاہے کہ بلوچستان حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے خاتمہ تک ملک میں حقیقی معنوں میں امن و امان قائم نہیں ہو سکتا ، قانون نافذ کرنے اور امن و امان قائم رکھنے کے ذمہ دار اداروں کو دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے مخلصانہ کوششیں کرنا ہونگی ۔

انہوں نے کہاکہ جدید معلومات کو سامنے رکھتے ہوئے انٹیلی جنس اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ملک دشمن عناصر اور دہشتگردوں کےخلاف سخت کارروائی کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بلا تفریق تمام مجبوریوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ملک کو کمزور کرنے والے بے گناہ عوام کے قاتلوں اور دہشتگردوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کےخلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے اور انہیں سخت سزا دی جائے ۔

اس موقع پر انہوں نے خود کش بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والوںکے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں میں برابر کے شریک ہیں ۔

علاوہ ازیں شیعہ علماءکونسل پاکستان کے کے مرکزی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام  عارف حسین واحدی نے جمعیت علماءاسلام (ف )کے سربراہ مولان فضل الرحمن سے ٹیلی فون کے رابطہ کرکے مستونگ سانحہ پر اظہار افسوس و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے قائد ملت جعفریہ حجت الاسلام  سید ساجد علی نقوی کی جانب سے تعزیتی پیغام پہنچاتے ہوئے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔اور دونوںرہنماﺅں نے مل کر دہشتگردی کا مقابلہ کرنے اور ملک سے مکمل دہشتگردی کے خاتمے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ۔۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬