18 May 2017 - 13:01
News ID: 428114
فونت
ولادیمیر پوتن:
روس کے صدر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عالم اسلام کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے پر تاکید کی ہے۔
ولادیمیر پوتن

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوتن نے روس اور عالم اسلام کے موضوع پر ہونے والے دو اجلاسوں کے نام اپنے پیغامات میں یقین دلایا ہے کہ علاقے کے بحرانوں کے پرامن حل اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مشترکہ کوششیں موثر کردار ادا کر سکتی ہیں۔

ولادیمیر پوتن نے دہشت گردی، انتہاپسندوں اور سماجی و اقتصادی مسائل میں اسلامی ممالک کو درپیش چیلنجوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ روس پر پورا بھروسہ رکھیں کیونکہ، روس، ہرطرح کے تعصب، نسلی امتیاز اور منھ زوری سے دور رہتے ہوئے منصفانہ اور جمہوری عالمی نظام قائم کرنے کے لئے اپنے علاقائی اتحادیوں کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کے لئے تیار ہے۔

چیچنیا کے دارالحکومت گروزنی میں " روس اور عالم اسلام کے زیرعنوان تیسرا اسٹریٹیجک اجلاس منعقد ہوا جبکہ ایک اور بین الاقوامی اقتصادی اجلاس اٹھارہ اور انیس مئی کو تاتارستان کے دارالحکومت کازان میں منعقد ہوگا- اور اس کا عنوان بھی روس اور عالم اسلام ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬