18 May 2017 - 17:58
News ID: 428120
فونت
حجت الاسلام مختار امامی :
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان نے کہا : پاکستان کے امن و استحکام کو تباہ کرنے والے عناصر بے رحمانہ سلوک کے مستحق ہیں، ان سے ہمدردی رکھنے والے کبھی بھی ملک کے دوست نہیں ہو سکتے۔
حجت الاسلام مختار امامی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان حجت الاسلام مختار امامی نے کہا ہے کہ 21 مئی کو نشتر پارک کراچی میں استحکام پاکستان و امام مہدیؑ کانفرنس کا انعقاد پُرامن پاکستان کیلئے ایک مؤثر آواز ثابت ہوگی۔

انہوں نے وضاحت کی : کانفرنس میں سندھ بھر سے کارکنان اور اہم شخصیات شرکت کریں گی، مختلف جماعتوں سے رابطے جاری ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کانفرنس کے انتطامات کو حتمی شکل دینے کیلئے وحدت ہاؤس کراچی میں مرکزی، صوبائی اور ڈویژنل کابینہ کے ایک اہم مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر میثم عابدی، حجت الاسلام مبشر حسن، علی حسین نقوی سمیت دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔ اجلاس میں مرکزی ورکنگ کمیٹی اور کانفرنس کے انتظامی معاملات کو سنبھالنے کیلئے دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا اعلان بھی ہوا۔ اجلاس میں کانفرنس کے حوالے سے اس وقت تک کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا گیا۔ شرکاء کی طرف سے اس امر کو یقینی بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا کہ کانفرنس میں مؤثر افرادی قوت کا بھرپور مظاہرہ کیا جائے گا۔

حجت الاسلام مختار امامی نے کہا کہ بلوچستان میں مستونگ اور گوادر میں ہونے والے دہشتگردی کے حالیہ واقعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک کے طول و عرض میں دہشتگرد قوتیں ایک پھر سر اٹھا رہی ہیں، جب تک ان کو سختی سے کچلا نہیں جاتا، تب تک وطن عزیز کی سلامتی پر خطرات منڈلاتے لائیں گے، پاکستان کے امن و استحکام کو تباہ کرنے والے عناصر بے رحمانہ سلوک کے مستحق ہیں، ان سے ہمدردی رکھنے والے کبھی بھی ملک کے دوست نہیں ہو سکتے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں لشکر جھنگوی سمیت دیگر کالعدم جماعتوں کی بھارتی خفیہ ایجنسی کی جانب سے پشت پناہی کے واضح شواہد مل چکے ہیں، ان کے خلاف فیصلہ کن کارروائی میں کسی رکاوٹ کو حائل نہ ہونے دیا جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسے پاکستان کیلئے جدوجہد مجلس وحدت مسلمین کے منشور کا حصہ ہے، جو قائد و اقبال کے خوابوں کی حقیقی تعبیر ہو، ہم اس ملک کو ترقی و استحکام کی راہ پر گامزن دیکھنا چاہتے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬