18 May 2017 - 18:19
News ID: 428122
فونت
امام خمینی رحمت اللہ علیہ نے ایک نامہ نگار کے اس سوال کے جواب میں کہ اسلامی جمہوریت کی حکومت کیا ہوتی ہے فرمایا تھا : اسلامی اور اسلامی جمہوریت کی حامل حکومت ایک ایسی حکومت ہے جو عوام کے ووٹوں اور عام ریفرنڈم پر استوار ہے۔
ایرانی صدارتی انتخابات

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پچھلے کئی مہینے سے ایران کا صدارتی الیکشن خود ملک کے اندر بھی اور ملک کے باہر بھی سب کی توجہ اور دلچسپی کا مرکز بنا رہا ہے اور سبھی آج کے دن کا انتظار کر رہے تھے تاکہ آج کے دن الیکشن  میں ایرانی عوام کی  شاندار شرکت اور  نتیجے کو دیکھیں۔

مشرق بعید کے ملکوں میں مقیم ایرانیوں نے اپنے ووٹ ایران میں ووٹنگ کا وقت شروع ہونے سے کئی گھنٹے  پہلے ہی ڈال دیئے کیونکہ ان ملکوں میں ایران کے مقابلے میں دن کا آغاز کئی گھنٹے پہلے ہو جاتا ہے۔

انتخابی عمل کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے لاکھوں کی تعداد میں سیکورٹی فورس کے اہلکاروں اور عوامی نمائندوں کو مقرر کیا گیا ہے جبکہ ایک لاکھ چوبیس ہزار دیگر مبصرین اور انتخابی عمل پر نگرانی والے افراد چونسٹھ ہزار سے زائد پولنگ مراکز کی نگرانی کر رہے ہیں۔

اس دوران ٹیلی ویژن کے کیمروں کی مدد سے ووٹنگ کے ابتدائی لمحات سے ہی پولنگ مراکز پر رائے دہندگان کی لمبی لمبی قطاروں اور صفوں کو دکھایا جارہا ہے، ایران کے عوام  معاشرے کی صورتحال کو درک کرکے خود کو نظام کا اصل مالک سمجھ کر اپنے ووٹ ڈالنے نکلے ہیں۔

ایرانی  عوام نظام کی جمہوری ماہیت کے مد نظر اپنے ووٹوں کو اپنے بہتر مستقبل کا مضبوط پشتپناہ سمجھتے ہیں کیونکہ ایرانی عوام جانتے ہیں کہ ایران کے دشمن  ان کی اس جمہوریت کو ختم کرنے کی ناکام کوشش میں مصروف رہتے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ کی اصطلاح امام خمینی رحمت اللہ علیہ نے سب سے پہلے پیرس میں اپنے قیام کے دوران، ایرانی عوام کے لئے ایک بہتر اور پسندیدہ نظام کے طور پر پیش کی۔

امام خمینی رحمت اللہ علیہ نے ایک نامہ نگار کے اس سوال کے جواب میں کہ اسلامی جمہوریت کی حکومت کیا ہوتی ہے فرمایا تھا : اسلامی اور اسلامی جمہوریت کی حامل حکومت ایک ایسی حکومت ہے جو عوام کے ووٹوں اور عام ریفرنڈم پر استوار  ہے۔

انہوں نے فرمایا تھا : نظام کی جمہوریت کا مطلب یہ ہے کہ صرف نظام کے قیام کے وقت ہی عوام کی رائے اور ووٹ فیصلہ کن نہ ہو بلکہ اسلامی جمہوریت کا مطلب یہ ہے کہ اس جمہوریت میں عوام ہمیشہ میدان میں رہیں اور نظام اور حکام کی کارکردگی پر نظر رکھیں۔ ایران کے اسلامی جمہوری نظام میں آئین کی شق نمبر چھے کے مطابق ملک کا نظم و نسق عوام کے ووٹوں سے چلایا جائے۔

اسلامی انقلاب  کی کامیابی کے بعد ایرانی عوام اب تک مختلف سطح کے پینتیس انتخابات میں شرکت کر چکے ہیں جس کی دنیا میں بہت کم مثال ملتی ہے اور ان پینتیس انتخابات میں ایرانی عوام کی شرکت ترسٹھ فیصد سے زیادہ رہی ہے۔

آج جمعے کو بھی ہونے والے انتخابات میں ساڑھے پانچ کروڑ سے زائد ایرانی شہری حق رائے دہی کے حامل ہیں جن کی عمریں اٹھارہ سال سے زیادہ ہیں۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۵۳۱/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬