19 May 2017 - 18:59
News ID: 428133
فونت
آیت الله غریفی:
بحرین کے عالم دین نے عالم اسلام کی موجودہ صورت حال کو قرآنی تعلیمات کے برخلاف جانا اور کہا کہ عالم اسلام کی قران سے دوری بڑھ گئی ہے ۔
آیت الله سید عبد الله الغریفی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحرین کے شیعہ عالم دین آیت الله سید عبدالله الغریفی نے اس ھفتہ نماز گزاروں کے خطبے میں جو مسجد امام صادق(ع) قفول بحرین میں کثیر نمازیوں کی شرکت میں منعقد ہوا ، عالم اسلام میں بڑھتی ہوئی پیچیدگیوں پر شدید تشویش کا اظھار کیا اور کہا: ملت اسلامیہ ایک پراکندہ اور ایک دوسرے سے جدا ہورہی اور اسلامی ممالک ایک دوسرے سے بے گانہ ہوتے جارہے ہیں جبکہ قران کریم نے ہمیشہ اتحاد و ھمدلی کی تاکید کی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: خداوند متعال کا ہم سے مطالبہ ہے کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ محبت و مہربانی کے ساتھ پیش آئیں اور کفار و مشرکین کے ساتھ سختی کے ساتھ پیش آئیں ، مگرموجودہ حالات بلکل مختلف ہیں ، ہم جہاں عالم اسلام میں جنگ و جدال ، دشمنی اور اختلاف کی فضا دیکھ رہے ہیں وہیں دشمن کے سامنے سر خم کرنے اور ان کے ساتھ  محبت و شفقت کے شاھد ہیں ۔

اس بحرینی عالم دین نے مسلمانوں کو دشمن سے مقابلے میں ناتواں بتایا اور کہا: موجودہ حالات میں مسلمان ، اسلام دشمن عناصر سے مقابلے کی طاقت نہیں رکھتا اور اپنے حقوق کا بھی بخوبی دفاع نہیں کرسکتا ، کہ ان تمام کی بنیاد ملت اسلامیہ میں اتحاد کا فقدان ہے ۔

آیت الله غریفی نے سوره بقره 208 ویں آیت کی جانب اشارہ کیا اور کہا: خداوند متعال کا ہم سے مطالبہ ہے کہ ہم ثقافتی ، سماجی ، اقتصادی اور سیاسی میدانوں میں ایک دوسرے کا ہاتھ تھامیں ، مگر ہم قرانی تعلیمات کے برخلاف اسلامی معاشرے میں اختلاف، تعصب ، دشمنی ، کینہ پروری ، شدت پسندی ، دھشت گردی اور کشیدگی کے شاھد ہیں ۔

انہوں نے اپنے بیان کے دوسرے حصے میں ماہ مبارک رمضان کے قریب ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اس ماہ میں قرانی نشستوں کو اہمیت دینے کی تاکید کی اور کہا کہ مومنین اس قرانی نشستوں کو خاص اہمیت دیں ۔ /۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۳۷۱

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬