19 May 2017 - 19:44
News ID: 428137
فونت
آیت اللہ صادق آملی لاریجانی :
اسلامی جمہوریہ ایران میں عدلیہ کے سربراہ نے کہا : ایرانی قوم عائد دباؤ اور پابندیوں کے باوجود اپنے نظام کا دفاع کررہے ہیں اور اس ملک میں دینی جمہوریت جاری ہے۔
آیت اللہ صادق آملی لاریجانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران میں عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ صادق آملی لاریجانی نے آج صدارتی اور بلدیاتی انتخابات کے لئے ووٹ ڈالنے کے بعد پریس رپورٹر سے ایک گفت و گو میں عوام کو انتخابات کے اصل فاتح قرار دیتے ہوئے بیان کیا : ایرانی قوم کی نمایاں شرکت قومی یکجہتی اور طاقت کی نشاندہی کرتی ہے۔

انہوں نے اپنی گفت و گو میں وضاحت کرتے ہوئے کہا : صدراتی انتخابات میں ایرانی عوام کی بھرپور موجودگی قومی اتحاد و یکجہتی کی واضح مثال ہے اور اس اتحاد و یکجہتی سے ملک کی طاقت کو فروغ ملنے کے علاوہ دشمنوں کی سازشوں بھی ناکام ہو جائے گی ۔

آیت اللہ لاریجانی نے اس بیان کے ساتھ کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی جمہوری اقدام دنیا والوں کے لئے روشن ہے کہا : دشمن بھی اعتراف کرتا ہے کہ ایرانی قوم عائد دباؤ اور پابندیوں کے باوجود اپنے نظام کا دفاع کررہے ہیں اور اس ملک میں دینی جمہوریت جاری ہے۔

انہوں نے اپنی گفت و گو میں تاکید کرتے ہوئے انتخابات میں شرکت کو ایک دینی فریضہ جانا ہے اور بیان کیا : انتخابات میں شرکت کرنا ایک فریضہ ہے اور خالص ارادے کے ساتھ ہونا چاہیئے۔

واضح رہے کہ ایران میں صدارتی اور بلدیاتی انتخابات کے آغاز صبح آٹھ بجے سے ہوا ہے اور عوام کی طرف سے مسلسل کثیر تعداد میں شرکت کی وجہ سے مزید دو گھنٹہ وقت میں اضافہ کر دیا گیا ہے اور امید کی جاتی ہے کہ مزید وقت میں اضافہ کے امکان پائے جا رہے ہیں ۔

ایران بھر میں صدارتی انتخابات کے لئے 63 ہزار 500 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں تا کہ ایرانی عوام اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکیں، کل ووٹرز کی تعداد 56410234 ہے جو 19 مئی کے روز صدارتی انتخابات میں ووٹ کاسٹ کرسکتے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۶۲/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬