21 May 2017 - 14:05
News ID: 428159
فونت
حضرت آیت الله سیستانی کے ایک نمائندہ موصل صوبے میں دہشت گردانہ دھماکہ میں شہادت کے عظیم مراتب پر فائز ہوئے ۔
حجت الاسلام الخزرجی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ نجف اشرف نے ایک پیغام میں حضرت آیت الله سیستانی کے نمائندے حجت الاسلام شیخ جلیل امیر الخزرجی کی موصل میں شہادت کی خبر دی ۔

اس پیغام میں آیا ہے : حجت الاسلام الخزرجی و شیخ حسین الحمزاوی عراق کے صوبہ موصل کے مشرقی تکریت کے حقوق علاس میں مجاہدین کی حمایت میں مشغول تھے کہ اس اثنا میں شہادت کے عظیم مراتب پر فائز ہوئے ۔

حضرت آیت الله سیستانی کے فرزند حجت الاسلام سید محمد رضا سیستانی نے اپنے ایک پیغام میں بیان کیا ہے : اشکبار آنکھ اور غمگین قلب کے ساتھ شیخ الخزرجی کی شهادت عراق کی عوام کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں ۔ شیخ الخزرجی اور ان کے دروس و مباحثہ کی خالی جگہ ہم لوگوں کے درمیان ہمیشہ باقی رہے گا ۔

قابل ذکر ہے شیخ الخزوجی اور ان کے ھمراہ کی شہادت بم دھماکے کی وجہ سے ہوئی جو امدادی سامان پہنچانے والے قافلے پر کیا گیا تھا۔

یاد رہے دھشت گردی کے خلاف جنگ میں اب تک کئی علما دین جو تبلیغ کا فریضہ انجام دے رہے تھے شہید ہو چکے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۲۲۴/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬