21 May 2017 - 13:48
News ID: 428162
فونت
شام کے صوبہ دیرالزور کے دو علاقوں پر داعش دہشت گردوں کے حملے میں اٹھتر افراد جاں بحق و زخمی ہو گئے۔
داعش

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے فوجی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ عراق سے ملحق شام کے سرحدی صوبے دیرالزور کے ہرابش اور الجورہ نامی علاقوں پر داعش دہشت گردوں نے مارٹر حملے کئے جن میں ان محلّوں کے پندرہ عام شہری جاں بحق اور ترسٹھ دیگر زخمی ہو گئے۔

شام کے اسپتال کے ذرائع نے بتایا ہے کہ بعض زخمیوں کی حالت نازک ہے اور مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

تکفیری داعش دہشت گردوں نے جمعرات کو بھی صوبہ حماہ کے جنوب مشرق میں عقارب الصّافیہ نامی دیہات پر حملہ کر دیا تھا جس میں چونتیس افراد جاں بحق اور ایک سو چوبیس دیگر زخمی ہو گئے تھے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬