21 May 2017 - 16:12
News ID: 428165
فونت
محمد علی الحکیم :
عراقی النخیل خبررساں ادارے کے سربراہ نے کہا : صدارتی انتخابات میں ایرانی قوم کی بھرپور اور پرجوش موجودگی بہت شاندار ہے اور ہمیشہ کی طرح اسلامی جمہوریہ ایران مشرق وسطی میں سب سے اچھی جمہوریت کی نشاندہی کرتا ہے۔
محمد علی الحکیم

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی النخیل خبررساں ادارے کے سربراہ محمد علی الحکیم نے صدارتی انتخابات کے لئے قائم ہونے والے پولنگ اسٹیشنز میں گفتگو کرتے ہوئے کہا : بعض عرب ممالک سمیت سعودی عرب، قطر اور امارات کو اسلامی جمہوریہ ایران کی جمہوریت سے سبق سیکھانا چاہیئے۔

انہوں نے کہا : صدارتی انتخابات میں ایرانی قوم کی بھرپور اور پرجوش موجودگی بہت شاندار ہے اور ہمیشہ کی طرح اسلامی جمہوریہ ایران مشرق وسطی میں سب سے اچھی جمہوریت کی نشاندہی کرتا ہے۔

مشرق وسطی کے تجزیہ کار نے کہا : ایرانی جمہوریت میں بسنے والے ہرمذہب اور فرقے کے شہریوں نے انتخابات میں نمایاں شرکت کرکے ملک کے مستقبل اور عوامی ترقی کے لئے قومی یکجہتی کا اظہار کیا۔

محمد علی الحکیم نے کہا : ہم نے علاقی ممالک بالخصوص عراق اور لبنان کے صدارتی انتخابات کو قریب سے دیکھا ہے اور ایرانی جمہوریت سب سے اچھی ہے اور ایسے انتخابات ایرانی نظام کی طاقت بڑھانے کا باعث بن سکتے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ انتخابات میں ایرانی عوام کی پرجوش موجودگی امریکی صدر ٹرمپ، ناجائز صہیونی ریاست اور سامراجی ممالک کی سازشوں کے لئے بڑی شکست ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے 12ویں صدارتی انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے مطابق ڈاکٹر حسن روحانی 57 فیصد ووٹ لے کر کامیاب امیدوار قرار پائے ہیں۔

حسن روحانی 23 ملین 5 لاکھ 49 ہزار 616 ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں اور انہوں نے کل ووٹوں میں سے 57 فیصد ووٹ حاصل کرکے کامیابی اپنے نام کرلی ہے۔

جبکہ سید ابراہیم رئیسی 15 ملین 7 لاکھ 86 ہزار 449 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ انہوں ان کل ووٹوں کا 38۔5 فیصد حاصل کیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬