21 May 2017 - 16:23
News ID: 428166
فونت
حجت الاسلام اعجاز حسین بہشتی :
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تربیت نے بیان کیا : حجت برحق امام زندہ ہیں اور امام (ع) کی ہی نصرت سے ہم ہمیشہ کامیابی سے ہمکنار ہوئے ہیں۔
حجت الاسلام اعجاز حسین بہشتی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تربیت خطیب آل محمد (ص) حجت الاسلام اعجاز حسین بہشتی نے امام بارگاہ کاروانِ حیدری نارتھ کراچی  میں مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام مہدی علیہ السلام کے غلاموں کی طاقت لبیک یا حسین (علیہ السلام) اور لبیک یا مہدی (عجل الله تعالی فرج) ہے ۔

انہوں نے بیان کیا : انکا کامیاب و کامران رہنا ہی اس بات کی دلیل ہے کہ حجت برحق امام زندہ ہیں اور امام (ع) کی ہی نصرت سے ہم ہمیشہ کامیابی سے ہمکنار ہوئے ہیں۔

اعجاز حسین بہشتی نے تاکید کی : آج دشمنان امام زمانہ عج سے جنگ کی تیاریوں میں سرگرم عمل ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ مہدی آخرالزمان عج کا ظہور قریب تر ہے ۔

انہوں نے وضاحت کی : ڈر اور خوف میں مبتلا یہ دشمنانِ امام ملک در ملک اجتماعات منعقد کر رہے ہیں ہم بھی ان یزیدیوں کو بھرپور جواب دیں گے ۔

انہوں نے بیان کیا : 21 مئی کو کراچی نشتر پارک میں ناصران امام مہدی عجل الله تعالی فرج کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر امامِ زمانہ عج سے تجدید عہد کیلئے جمع ہو کر دشمنانِ امام عج کو یہ پیغام دے گا کہ امام زمانہ عج سے تو دور کی بات تم امام عج کے عدنا سے پاکستانی غلاموں سے مقابلے کر کے دیکھ لو ہم ہر میدان میں تمھیں شکست دینگے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬