21 May 2017 - 19:49
News ID: 428171
فونت
روس نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ونزوئیلا کے داخلی امور میں مداخلت کر کے اس ملک کو دوسرا شام نہ بنائے ۔
روس کا پرچم

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے سنیچر کو صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں امریکی نمائندہ نیکی ہیلی کے بیانات کی جانب اشارہ کیا جس میں انھوں نے کہا تھا کہ ونزوئیلا کے حالات ممکن ہیں شام جیسے ہو جائیں۔

روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ روس کا موقف ونزوئیلا کے مسائل کے پرامن اور سیاسی حل پر استوار ہے اور کرملین ونزوئیلا میں پیشرفت و استحکام پیدا کرنے کے لئے تنازعہ کے فریقوں کے درمیان گفتگو کے لئے تیار ہے۔

زاخارووا نےاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ونزوئیلا کا مسئلہ اٹھائے جانے کی مخالفت کی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬