رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جعفریہ الائنس کے نائب صدر حجت الاسلام حسین مسعودی نے کہا کہ پاکستانی حکمران سعودی متنازعہ حصہ بننے سے قبل پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں اور کوشش کی جائے کہ مسلم ممالک کو ایک دوسرے کے قریب لایا جائے۔
کراچی میں شیعہ تنظیموں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بننے کے بجائے غیر متنازعہ رہا جائے، کیونکہ آل سعود کی فوجی اتحاد مسلمانوں کے خلاف گہری سازش کے سوا کچھ نہیں۔
انہوں نے بیان کیا : دنیا نے دیکھ لیا کہ 54 اسلامی ممالک کے سربراہان اور نام نہاد خادمان حرمین شریفین کی موجودگی میں قبلہ اول کی بازیابی اور فلسطینی اور کشمیری مسلمانوں کے حق میں کوئی بات نہ ہوسکی۔
انہوں نے تاکید کی : اس اجتماع میں یہ بات بھی واضح کی گئی کہ سعودی و امریکہ اتحاد اسرائیل کی حمایت سے دنیا بھر میں مسلمانوں کا خون بہایا جا رہا ہے، مسلم حکمرانوں خصوصاً عرب سربراہان کو اس طرف توجہ دینا ہوگی۔
اجلاس میں کراچی اور سندھ کی شیعہ تنظیمیں شریک ہوئیں اور مسلم سربراہ کانفرنس اور عرب لیگ سے کہا کہ وہ اس بھیانک سازش کے پردے کو چاک کریں اور اسلام کے خلاف ہونیوالی سازش کا نوٹس لیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/