26 May 2017 - 15:23
News ID: 428250
فونت
اویس نورانی:
ورلڈ اسلامک مشن کے وفد سے گفتگو میں جے یو پی کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ اُمت مسلمہ کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے کی نئی گریٹ گیم شروع ہو چکی ہے، مسلم حکمران ہوش کے ناخن لیں اور امریکی کھیل کا حصہ نہ بنیں، امریکہ گریٹر اسرائیل کی تکمیل کیلئے عرب ممالک میں انتشار پھیلا رہا ہے۔
اویس نورانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمعیت علماء پاکستان کے سیکرٹری جنرل شاہ اویس نورانی نے لاہور میں ورلڈ اسلامک مشن کے ملاقات کرنیوالے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیائے اسلام عالمی سازشوں کی زد میں ہے، مسلم حکمرانوں کا امریکی ڈھولک پر رقص شرمناک ہے، کرپشن کو برائی نہ سمجھنا قومی المیہ ہے، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی غلامی سے نجات ہی معاشی مسائل کا حل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اُمت مسلمہ کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے کی نئی گریٹ گیم شروع ہو چکی ہے، مسلم حکمران ہوش کے ناخن لیں اور امریکی کھیل کا حصہ نہ بنیں، امریکہ گریٹر اسرائیل کی تکمیل کیلئے عرب ممالک میں انتشار پھیلا رہا ہے۔

صاحبزادہ اویس نورانی نے مزید کہا کہ اسلام اور کفر کی فیصلہ کن جنگ شروع ہونیوالی ہے، امریکہ تیسری عالمی جنگ کی راہ ہموار کر رہا ہے، مسلم حکمران جان لیں کہ یہود و نصاریٰ مسلمانوں کے دوست نہیں ہو سکتے، شیعہ سنی جنگ کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، اتحاد بین المسلمین وقت کی اہم ضرورت ہے، فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے کردار ادا کرتے رہیں گے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬