یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی عرب کے وحشیانہ حملوں کے جواب میں نجران میں سات سعودی فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے ۔
رسا نیوز ایجنسی کی المسیرہ ٹیلی ویژن چینل سے رپورٹ کے مطابق، یمن کی فوج اورعوامی رضاکارفورس نے سعودی عرب کی سرحد کے اندر نجران کے علاقے میں علیب نامی ایک نئے سعودی فوجی مرکز کونشانہ بنایا جس میں سات سعودی فوجی ہلاک ہوگئے - ہلاک ہونے والوں میں ایک سعودی فوجی کمانڈر بھی شامل ہے - اس حملے میں سعودی فوج کی ایک گاڑی بھی تباہ ہوگئی -
یمنی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے جیزان میں بھی الکرس فوجی اڈے پر حملہ کیا جس میں سعودی فوج کو خاصا نقصان پہنچا - اس درمیان یمنی فوج اورعوامی رضاکارفورس نے صوبہ تعز کے علاقے الضباب اور الصلو میں سعودی فوج کے ٹھکانے پرزبردست حملہ کیا ہے - سعودی طیاروں نے جمعےکو بھی یمن کے صوبہ مارب کے علاقے صرواح پر اپنی وحشیانہ بمباری جاری رکھی ۔/۹۸۸ /ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے