28 May 2017 - 15:48
News ID: 428280
فونت
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں فوج کے ہاتھوں حزب المجاہدین کے کمانڈر سبزار احمد کی ہلاکت کے بعد پوری وادی میں پرتشدد مظاہرے جاری ہیں۔
حزب المجاہدین کے کمانڈر

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کشمیر کے ترال قصبے کے ایک گاؤں میں حزب المجاہدین کے کمانڈر سبزار احمد کو فوج نے ایک انکاؤنٹر میں ہلاک کر دیا جس کے بعد وادی کے سبھی علاقوں میں شدید احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے۔

سری نگر سے ہمارے نمائندے نے خبر دی ہے کہ وادی کے سبھی علاقوں میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ کرفیو نافذ ہے اور علیحدگی پسند جماعتوں کی اپیل پر دو روزہ ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔

سری نگر کے سبھی آٹھ تھانوں میں کرفیو نافذ ہے جبکہ وادی کے دیگر علاقوں میں حفاظت کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے لیکن اس کے باوجود لوگوں نے کم سے کم پچاس مقامات پر مظاہروں میں حصہ لیا۔

مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے سیکورٹی فورس اور فوج نے طاقت کا استعمال کیا۔

اب تک کی اطلاع کے مطابق پچھلے دو روز سے جاری پرتشدد مظاہروں میں ایک نوجوان ہلاک اور ڈیڑھ سو سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ علیحدگی پسند رہنماؤں کو بھی ان کے گھروں میں نظر بند کر دیا گیا۔ جبکہ قوم پرست علیحدگی پسند رہنما یسین ملک کو گرفتار کر کے سینٹرل جیل بھیج دیا گیا۔

دوسری جانب ہندوستانی فوج نے کہا ہے کہ اتوار کو بھی اس نے دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ایک درانداز کو ہلاک کر دیا۔ ہندوستانی فوج کا کہنا کہ دراندازی کی یہ کوشش پونچھ ضلع کے کرشنا گھاٹی سیکٹر میں کی گئی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬