29 May 2017 - 14:49
News ID: 428292
فونت
غزہ کے چائیلڈ ہاسپیٹل کے سربراہ نے کہا ہے کہ بچوں کی دوائیں اور میڈیکل ساز و سامان کی قلت کے سبب بچوں کی جانوں کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں
غزہ پٹی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ میں عبدالعزیز الرنتیسی چائیلڈ ہاسپیٹل کے سربراہ محمد ابوسلیمہ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ وبائی بیماریوں کے مریض بچوں کو اسپتال میں لایا جاتا ہے تاہم دواؤں کی شدید قلت اور لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے ان کا علاج نہیں ہو پاتا اور مسائل مزید بڑھ جاتے ہیں -

ابوسلیمہ نے مزید کہا کہ عبدالعزیز الرنتیسی اسپتال میں ایسے چالیس مریض ہیں جنھیں ہفتے میں کئی بار ڈائیلیسس کی ضرورت ہوتی ہے تاہم دواؤں کے نہ ہونے اور لوڈ شیڈنگ کی بنا پر ان کی زندگی خطرے میں ہے-

محمد ابوسلیمہ نے کہا کہ غزہ کے اسپتالوں میں ، غدود، ٹومر، کیڈنی ، سانس ، ہاضمے اور اعصاب سے متعلق بیماریوں کے لئے دواؤں کی قلت ہے- /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬