یمن پر رمضان المبارک میں بھی سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کا سلسلہ جاری ہے سعودی عرب کی صوبہ تعز پر تازہ بمباری میں ۸ یمنی شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
رسا نیوز ایجنسی کی اسپوٹنک نیوز سے رپورٹ کے مطابق، یمن پر رمضان المبارک میں بھی سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔ سعودی عرب کی صوبہ تعز پر تازہ بمباری میں 8 یمنی شہری شہید ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق یمن کے نہتے عوام پر گذشتہ دو سال سے سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک 30 ہزار سے زائد افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں جبکہ کئی ملین یمنی شہریوں کو غذائی قلت اور طبی سہولیات کی کمی کا سامنا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے