29 May 2017 - 18:55
News ID: 428298
فونت
اویس نورانی:
جمعیت علماء پاکستان کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ مسلم فوجی اتحاد کے مقاصد واضح نہ ہونے کی وجہ سے شکوک و شبہات بڑھ رہے ہیں، پاکستان ایران اور سعودی عرب کی صلح کیلئے اپنا کردارا دا کرے، ملکی حالات سول وار کی طرف بڑھ رہے ہیں، ملک میں غربت، افلاس، بیروزگاری اور ناانصافی خطرناک حدوں کو چھو رہی ہے، حکمران اشرافیہ آتش فشاں کے دہانے پر پکنک منا رہی ہے۔
اویس نورانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  لاہور میں جے یو پی پنجاب کے صدر نور احمد سیال کی قیادت میں ملاقات کرنیوالے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علماء پاکستان کے سیکرٹری جنرل شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ ملکی حالات سول وار کی طرف بڑھ رہے ہیں، ملک میں غربت، افلاس، بیروزگاری اور ناانصافی خطرناک حدوں کو چھو رہی ہے، حکمران اشرافیہ آتش فشاں کے دہانے پر پکنک منا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم فوجی اتحاد کے مقاصد واضح نہ ہونے کی وجہ سے شکوک و شبہات بڑھ رہے ہیں، پاکستان ایران اور سعودی عرب کی صلح کیلئے اپنا کردارا دا کرے۔

شاہ اویس نورانی نے مزید کہا کہ حکومت سحر و افطار کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا وعد ہ پورا کرے، سیاستدانوں کی نااہلی اور نظام کی خرابی فوج کو اقتدار کی راہ دکھاتی ہے، مقبوضہ کشمیر میں برہان وانی کے جانشین سبزار بٹ کی شہادت کا سانحہ قابل مذمت ہے، بھارتی حکومت ظلم و جبر کے ذریعے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبا نہیں سکتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ مسلم ممالک کو آپس میں لڑانے کی نت نئی سازشوں میں مصروف ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬