29 May 2017 - 23:19
News ID: 428302
فونت
تین نامعلوم افراد نے انگلینڈ کی ڈیون سٹی کی ایک مسجد میں نمازیوں پر حملہ کردیا ۔
مسجد

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطاق، تین نامعلوم افراد نے انگلینڈ کی ڈیون سٹی کے موضع ٹوربا کی ایک مسجد میں نمازیوں پر سنگ اندازی کی اور انہیں دھمکیاں دی ۔

یہ سانحہ نماز صبح کے وقت انجام پایا ، حملہ آور نارہ لگا رہے تھے کہ « ہمیں داعشیوں کی ضرورت نہیں ، تم لوگ مانچیسٹر سانحے سے بخوبی آگاہ ہو » اس کے بعد انہوں نے نمازیوں پر پتھروں سے حملہ کردیا ، تمام نمازی سہمے ہوئے تھے ، خوف کے مارے کوئی بھی مسجد سے باہر آنے کی ہمت نہیں کر رہا تھا ۔

اس مسجد کے امام جماعت «عبد القادرعبدی» نے بتایا: ہم سبھی اس حملے سے حیرت زدہ رہ گئے ہمیں اس طرح کے حملے کی امید نہیں تھی کیوں اس سے پہلے ہم ایسے حوادث سے روبرو نہیں ہوئے تھے ۔

ڈیون سٹی کی پلیس نے یہ بتاتے ہوئے کہ حملہ آور تقریبا ۲۰ سالہ تھے کہا کہ ہم اس حادثہ کی چھان بین کر رہے ہیں ۔

واضح رہے کہ گذشتہ ھفتے مانچیسٹر سٹی میں ہونے والے حملے میں ۲۲ افراد جاں بحق اور۶۰ افراد زخمی ہوگئے تھے ، داعش نے اس حملہ کی ذمہ داری اپنے ذمہ لی ہے ۔ /۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۲۴

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬