30 May 2017 - 14:29
News ID: 428304
فونت
عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایک کار بم دھماکہ ہوا جس میں ۱۱ افراد جاں بحق اور تیس سے زیادہ افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے ۔
بغداد کار بم دھماکہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد کے الکراده علاقے میں ایک کار بم دھماکہ ہوا جس میں 11 افراد جاں بحق اور ۸۰ سے زیادہ افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے ۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد ہونے والے ایک کار بم دھماکے میں 11 افراد جاں بحق اور ۸۰ سے زیادہ افراد کے قریب زخمی ہو گئے ہی  ۔

ذرایع کے مطابق زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی طبی معالجہ جاری ہے ان میں سے بعض کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے ۔

موصل میں دہشتگردوں کو ملنے والی یکے بعد دیگرے شکستوں کے بعد تکفیری دہشتگرد گروہ داعش، عراق کے مظلوم اور نہتے عوام کے خلاف اس قسم کے بزدلانہ حملے کررہا ہے ۔

واضح رہے کہ تکفری دہشت گردوں کی طرف سے یہ کار بم دھماکہ بغداد کے شہداء پل کے قریب ایک ریسٹورینٹ و کافی شاب کے پاس ہوا جہاں روزہ دار روزہ کھولنے کے لئے جمع ہوئے تھے اس دھماکہ کا شکار چھوٹے بچے اور خواتین بھی ہیں ۔

بعض ذرایع نے خبرت دی ہے کہ کل رات بھی الکرادہ علاقہ میں دھماکہ ہوا ہے کہ جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے۔

بغداد کے اس دھماکے کی ذمہ داری  وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کی ہے جس نے موصل میں اپنی بری طرح نابودی و تباہی سے بوکھلا کر اس ظالمانہ اقدام کو انجام دیا ہے ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۲۸۵/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬