30 May 2017 - 15:03
News ID: 428306
فونت
سعودی عرب سے بے دخل کئے گئے مزید ۱۰۰ پاکستانی ۵ مختلف پروازوں کے ذریعے لاہور پہنچ گئے ہیں۔
زحمت کش پاکستانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب سے بے دخل کئے گئے مزید 100 پاکستانی 5 مختلف پروازوں کے ذریعے لاہور پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب سے بے دخل کئے گئے مزید 100 پاکستانی مختلف پروازوں کے ذریعے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے تو ایف آئی اے حکام نے انہیں اپنی تحویل میں لے لیا۔

امیگریشن حکام نے ضروری کارروائی کے بعد واپس آنیوالے تمام افراد کو گھروں کو جانے کی اجازت دے دی۔

ایف آئی اے کے مطابق بے دخل کئے گئے تمام پاکستانیوں کو ایمرجنسی پاسپورٹ پر وطن واپس بھیجا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سعودی عرب سیکڑوں پاکستانیوں کو مختلف وجوہات کی بنا پر ملک بدر کر چکا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬