رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایتھنز کے معروف مفتی نے عصر حاضر میں اسلامی دنیا میں قتل اور غارتگیری کے افسوسناک واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ عصر حاضر میں اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد کی بہت ضرورت ہے۔
یہ بات عثمان حمزہ نے یونان میں تعیینات ثقافتی مركز كے ڈائریكٹر علی محمد حلمی سے ملاقات كے دوران كہی۔
انہوں نے تكفیری عناصر كے اسلام دشمن اقدامات كا ذكر كرتے ہوئے كہا كہ دہشت گردوں اور انتہاپسندوں كا اسلام سے كوئی تعلق نہیں ہے۔
انہوں نے پیامبر اعظم محمد مصطفی (ص) كے مقدس سانحہ حیات كا تذكرہ كرتے ہوئے كہا كہ ہمارے پیغبر(ص) نے ہمیشہ مسلمانوں كے درمیان اتحاد اور بھائی چارے پر زور دیا جس پر ہمیں عمل كرنا چاہیئے۔
انہوں نے مشہد كو اسلامی دنیا كا ثقافتی مركز قرار دینے كے حوالے سے منعقدہ ایك بین الاقوامی كانفرنس میں اپنی شركت كا ذكر كرتے ہوئے كہا كہ مشہد كے مقدس اور مذہبی ماحول نے مجھے بہت متاثر كیا ہے۔
یونان میں تعیینات ایرانی ثقافتی مركز كے ڈائریكٹر نے یونان كے جوانوں اور نوجوان نسل كو قرآن كریم سے قربت حاصل كرنے پر زور دیتے ہوئے كہا كہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے معروف قرآن كے قراء كو یونان بھیجنے اور جوانوں كو قران كریم سے مزید انس اور الفت حاصل كرنے كے لئے آمادہ ہے۔
انہوں نے اسلامی ممالك میں انتہاپسندوں سے مقابلے پر زور دیتے ہوئے كہا كہ دہشت گرد گروہ اپنی پر تشدد كاروائیوں سے اسلام كے اصل چہرے كو مسخ كرنا چاہتے ہیں جس كو روكنے كی ضرورت ہے۔ /۹۸۹/ف۹۴۰/