‫‫کیٹیگری‬ :
31 May 2017 - 18:38
News ID: 428331
فونت
بحرین کے تین ممتاز علماء نے کل رات الدراز علاقہ میں بحرینی شیعوں کے روحانی پیشوا آیت اللہ شیخ عیسی قاسم سے ان کے گھر پر ملاقات کی۔
 آیت اللہ شیخ عیسی قاسم

رسا نيوز ايجنسی کی  الوسط سے رپورٹ کے مطابق، بحرین کے تین ممتاز علماء عبداللہ العریفی، شیخ محمد صنقور اور محمد صالح الربیعی  نے کل رات الدراز علاقہ میں بحرینی شیعوں کے روحانی پیشوا آیت اللہ شیخ عیسی قاسم سے ان کے گھر پر ملاقات کی۔

الوسط کے ذرائع کے مطابق بحرینی علماء نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی صحت و سلامتی کے صورتحال سے آگاہ ہونے کے سلسلے میں ان سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اطلاعات کے مطابق بحرین کی امریکہ نواز ظالم و جابر آل خلیفہ حکومت نے آیت الہ شیخ عیسی قاسم کے گھر پر چند روز قبل حملہ کیا اور آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کا دفاع کرتے ہوئے 5 بحرینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے جس کے بعد حقوق انسانی کی عالمی تنظیموں نے بحرینی حکومت کے اس وحشیانہ اقدام کی شدید مذمت کی۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬