31 May 2017 - 15:02
News ID: 428328
فونت
صاحبزادہ حامد رضا:
سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعودی عسکری اتحاد کو ایران کیخلاف بتایا اور کہا:احسان اللہ احسان کو پھانسی نہ دینا ہزاروں شہداء کے خون سے غداری ہوگی ۔
صاحبزادہ حامد رضا

رسا نيوز ايجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے ٹاؤن شپ لاہور میں حاجی رانا شرافت علی قادری کی رہائش گاہ پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  صدر ممنوں کو تنخواہ میں 6 لاکھ روپے اضافہ مبارک ہو، نون لیگ نے ملک کا سیاسی و جمہوری کلچر تباہ کر دیا ہے، بھارت پاکستان سے تصادم کیلئے کشمیر کے حالات خراب کر رہا ہے۔
 
انہوں‌ نے کہا :‌حکمرانوں کا بس چلے تو نوٹوں پر بھی اپنی تصویر چھاپ دیں، اسحاق ڈار آئی ایم ایف کا سہولت کار ہے، احسان اللہ احسان کو پھانسی نہ دینا ہزاروں شہداء کے خون سے غداری ہوگی ۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ مسلم فوجی اتحاد کے ٹی او آرز واضح نہیں، سعودی عسکری اتحاد ایران کیخلاف بنایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیر میں ریاستی طاقت کا اندھا استعمال کر رہا ہے، حریت قائد کی نظربندی ظالمانہ عمل ہے، کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پر عالمی ضمیر سویا ہوا ہے۔

صاحبزادہ حامد رضا کا مزید کہنا تھا کہ کشکول توڑنے کے دعویدار حکمرانوں نے قرضوں کیلئے دیگ اٹھا لی ہے، غیر ملکی قرضے لیکر سارا ملک عالمی مالیاتی اداروں کے پاس گروی رکھا جا رہا ہے، غیر ملکی قرضے عوام نہیں حکام پر خرچ ہوتے ہیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬