31 May 2017 - 14:42
News ID: 428322
فونت
پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں آج صبح ہونے والے خوفناک دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کابل دھماکے میں پاکستانی سفارتخانے کا عملہ بھی زخمی ہوا ہے۔
 نفیس زکریا

رسا نيوز ايجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں افغانستان میں ہونے والے خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف ہے اور دکھ کی اس گھڑی میں افغان بھائیوں کے ساتھ ہے۔ پاکستان ایسے حملوں سے ہونے والے دکھ اور تکلیف کو سمجھتا ہے، پاکستانی حکومت اور عوام، افغان عوام اور متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گو ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کابل دھماکے میں پاکستانی سفارتکاروں کی رہائش گاہوں کو بھی نقصان پہنچا اور دھماکے میں سفارتخانے کے کچھ ارکان معمولی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ آج صبح افغان دارالحکومت کابل میں غیرملکی سفارتخانے اورایرانی نیوز ایجنسی کی عمارت کے قریب ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں80 افراد جاں بحق جبکہ 300 سے زائد زخمی ہو گئے ۔ زور دار دھماکے کے باعث غیر ملکی سفارتخانے کی تمام کھڑکیاں ٹوٹ گئیں جبکہ عمارت کو بھی نقصان پہنچا ۔ اس کے علاوہ آس پاس کی عمارتیں بھی متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں۔

دھماکے سے اسلامی جمہوریہ ایران کی نیوز ایجنسی کی عمارت کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

دھماکہ وزیراکبر خان سٹریٹ میں ہوا جس کے بعد ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں  بدستوراضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

مقامی ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ فی الحال کسی دہشت گرد گروپ نے اس بم دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬