31 May 2017 - 14:55
News ID: 428327
فونت
شام:
دیر الزور کے قریب شامی فوج اور داعشی دہشت گردوں کے درمیان لڑائی میں درجنوں دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوگئے ۔
داعش دہشتگرد

رسا نيوز ايجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام کے سرکاری ٹی وی کے مطابق، فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے دیرالزور کے قریب، حملہ کرکے کم سے کم گیارہ دہشت گردوں کوموت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

شامی فوج نے فضائیہ کی مدد سے، دیرالزور کے نواحی علاقے، رشیدیہ، حمیدیہ اور شیخ یاسین میں بھی دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

ان حملوں میں درجنوں دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ بھاری مقدار میں اسحلہ اور گولہ بارود بھی تباہ کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ الوعر کے علاقے سے دہشت گردوں کے نکل جانے کے بعد صورتحال معمول پر آگئی ہے اورعلاقے کے لوگوں کی اپنے گھروں کو واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

دوسری جانب فلپائن کے شہرمراوی میں اہم عمارتوں اور دیگر املاک سے داعش کا قبضہ چھڑانے کے لیے 8 روز سے جاری فوجی آپریشن میں اب تک 105 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق فلپائن کے شہر مراوی کی گلیوں میں لاشیں پڑی ہیں لیکن انہیں کوئی اٹھانے والا نہیں۔ سرکاری افواج داعش کے دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر ہیلی کاپٹروں سے میزائل حملے کررہی ہیں اور گلی گلی شدید جھڑپیں ہورہی ہیں۔ متعدد عمارتوں سے دھواں اٹھ رہا ہے۔

حکومت نے دہشتگردوں پر ہتھیار ڈالنے کے لیے زور دیا ہے تاکہ شہر میں پھنسے ہوئے عام شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاسکے۔ شہر کی 2 لاکھ کی آبادی میں سے اب تک 90 فیصد پڑوسی شہر الیگان منتقل ہوچکی ہے، جہاں حکام نے رات کا کرفیو نافذ کردیا ہے تاکہ مروای کی جنگ الیگان تک نہ پھیلنے پائے۔

حکام کے مطابق 2 ہزار سے زائد افراد شہر میں پھنسے ہوئے ہیں اور بمباری میں ان کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔ دہشتگردوں نے ایک پادری سمیت دیگر 14 افراد کو بھی مغوی بنایا ہوا ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 61 دہشتگرد، 20 فوجی اور 24 عام شہری شامل ہیں۔

لڑائی کا آغاز گزشتہ منگل سے ہوا جب دہشتگرد گروہ داعش سے منسلک مقامی تنظیموں ابو سیاف اور مورو گروپ کے عسکریت پسندوں نے سیکورٹی فورسز کو باہر نکال کر مسلم اکثریتی آبادی والے شہر مراوی پر قبضہ اور سیاہ جھنڈے لہرا دیے تھے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬