31 May 2017 - 18:48
News ID: 428332
فونت
کراچی پاکستان:
سرزمین کراچی پاکستان کے بزرگ شیعپ عالم دین حجت الاسلام و المسلمین سید امیر حسین حسینی انتقال کر گئے ۔
حجت الاسلام و المسلمین  سید امیر حسین حسینی

رسا نيوز ايجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  سرزمین کراچی پاکستان کے بزرگ شیعپ عالم دین حجت الاسلام و المسلمین  سید امیر حسین حسینی انتقال کر گئے ۔
 
انتقال پر قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام و المسلمین  سید ساجد علی نقوی، وفاق المدارس الشیعہ کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام  محمد افضل حیدری، شیعہ علما کونسل کے مرکزی جنرل سکریٹری حجت الاسلام عارف حسین واحدی، شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر حجت الاسلام سید سبطین حیدر سبزواری اور دیگر رہنماوں نے اس علمی شخصیت کی وفات پر اظہار تعزیت کی اور آپ کی بلندی درجات کی دعا کی ہے۔
 
مرحوم مولانا امیر حسینی جامعتہ المنتظر کے طالبعلم رہے، وہ اسلامی جمہوریہ ایران میں جج کے طور پر بھی فرائض سرانجام دیتے رہے، محسن ملت مولانا صفدر حسین نجفی کی خواہش پر مستعفی ہوکر جامعہ علمیہ کراچی میں پرنسپل کے فرائض سرانجام دینے لگے تھے۔

مرحوم کو کراچی میں دفن کردیا گیا۔

دریں اثنا جامعہ قبازردیہ سکردو کے پرنسپل حجتہ الاسلام والمسلمین مولانا شیخ غلام حسن ناظم الدین کے انتقال پر حافظ ریاض نجفی، علامہ نیاز نقوی اور علامہ افضل حیدری نے مرحوم کے خانوادہ اور جامعہ قبازردیہ کے علماء کرام و طلبا ءکی خدمت میں تعزیت وتسلیت پیش کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ خداوند متعال ان علماءکرام کے درجات بلند فرمائے اور دینی خدمات و زحمات پر اجر عظیم عطا فرمائے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰


 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬