
رسا نيوز ايجنسی کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے ترک خبر رساں ایجنسی آناتولی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کو امریکہ کا ساختہ پرداختہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں قیام امن کے لئے غیر ملکی افواج کا انخلا بہت ضروری ہے اور امریکہ داعش کے بہانے دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے۔
حامد کرزئی نے کہا کہ افغانستان میں داعش کا نیٹ ورک امریکی پروجیکٹ کا حصہ ہے امریکہ افغانستان سے دہشت گردی کے خاتمہ کے حق میں نہیں ہے۔
اگر ایسا ہوتا تو افغانستان میں امریکی فوج کی موجودگی میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں کمی آنا چاہیے تھی جبکہ دہشت گردانہ کارروائیوں میں ہر روز اضافہ ہورہا ہے ۔
حامد کرزئی نے کہا کہ داعش کی افغانستان میں پرورش کا مقصد خود افغانستان نہیں بلکہ ہمسایہ ممالک میں داعش کے ذریعہ عدم استحکام پیدا کرنا ہے ۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰