‫‫کیٹیگری‬ :
31 May 2017 - 18:52
News ID: 428333
فونت
مراجع تقلید نجف اشرف عراق میں سے حضرت آیت الله شیخ محمد اسحاق فیاض نے طلاب علوم دینیہ کو تحصیل علم ، سیاست اور سماجیات کے سلسے میں اہم نصیحیتں کی ۔
حضرت آیت الله شیخ محمد اسحاق فیاض

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید نجف اشرف عراق میں سے حضرت آیت الله شیخ محمد اسحاق فیاض نے ماه مبارک رمضان کے موقع پر طلاب سے خطاب کرتے ہوئے انہیں عراق میں اتحاد و ھمدلی کی تاکید کی ۔

انہوں نے کہا: حوزات علمیہ کے علمائے کرام اہل سنت ، عیسائی برادری اور حتی دشمنوں سے بھی معتدل اور عادلانہ برتاو کریں ، طلاب اخلاق کی نعمت سے خود کو مزین کریں کیوں کہ  اگر طالب علم ، عوام کے ساتھ شدت پسندانہ برتاو کرے گا تو معاشرے میں شدت پسندی کو ترویج ملے گی ۔

حضرت آیت الله شیخ فیاض نے طلاب کو تعلیم میں سنجیدگی اپنانے کی تاکید کی اور کہا: اگر طلاب علم دین حاصل کرنے میں سنجیدگی اپنائیں گے تو وہ یقینا علم و فضل و کمالات کی بلندیوں پر تک پہونچ جائیں گے ۔

تحصیل علم ہر کام پر مقدم

سرزمین عراق کے اس مرجع تقلید نے مزید کہا: تمام ضروری مسائل کوچھوڑ کر جیسے نماز ، کھانے پینے اور سونے پر تحصیل علم مقدم ہے ، طلاب اپنا تمام وقت فقط و فقط تحصیل علم ، مطالعہ ، مباحثہ ، تصنیف و تالیف اور سوالات و جوابات میں صرف کریں ، اگر کسی بات یا مطلب کو نہیں سمجھ سکیں ہیں تو اپنے اساتذہ سے دریافت  کریں کیوں کہ علم کے بارے سوال عزت اور غیر علم کے بارے میں سوال ذلت کا سبب ہے ۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ طلاب دیگر افراد اور عوام کی بہ نسبت شریعت کے احکام پر عمل کرنے میں زیادہ دقت کریں کہا: طلاب علوم دینیہ کے اعمال و کردار شریعت کے مطابق ہونا چاہئے کیوں کہ اسلامی احکامات پر عمل ہر فرد و مکلف کی ذمہ داری اور واجب ہے ۔

ہر حال میں حوزات علمیہ کے استقلال کا تحفظ ضروری ہے

حضرت آیت الله فیاض نے مزید کہا: طلاب اپنے استقلال پسند جزبات کا تحفظ کریں کیوں کہ حوزات علمیہ مکمل طور سے مستقل ہیں عراقی حکومت سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے ، سیاسی پارٹی اور دینی مراکز ایک دوسرے سے جدا اور الگ ہیں ، طلاب چوں کہ آزاد انسان ہیں لہذا کسی بھی سیاسی پارٹی کے قید و بند اور قوانین کے تابع و فرمانبراد نہیں ہیں ۔

انہوں نے تاکید کی : حوزہ علمیہ اور بزرگ علمائے کرام ہمیشہ حکومتوں اور بے رحم افراد کے دباو میں رہا مگر الحمد للہ کل بھی مستقل تھا اور آئندہ بھی مستقل رہا گا ۔

سرزمین عراق کے اس مرجع تقلید نے ماه مبارک رمضان کو ماہ عبادت و هدایت جانا اور کہا : مبلغین نمازوں اور دیگر مواقع پر لوگوں کو شرعی مسائل سے آگاہ کریں ، عوام کو احکامات بتائیں ، طلاب ھرگز نبی اکرم (ص) و ائمہ اطهار (ع) کے فضائل بتانے سے غافل نہ ہوں ۔

انہوں نے عنقریب میں عراق میں ہونے والے الیکشن کی جانب اشارہ کیا اور کہا: عراق کی موجودہ حکومت کی اصلاح نہیں کی جاسکتی ، لہذا طلاب عوام کو بیدار کریں تاکہ سیاسی پارٹیاں دباو میں آکر عراق میں صحیح حکومت قائم کرنے پر مجبور ہوں ۔ /۹۸۸/ ۹۳۰/ ک۵۵۶

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬