31 May 2017 - 14:47
News ID: 428324
فونت
لکھنئو کی اسپیشل سی بی آئی عدالت نے بابری مسجد انہدام معاملے میں بی جے پی کے سینیئر لیڈروں پر مجرمانہ سازش رچنے کا الزام طے کردیا ہے ۔
بابری مسجد

رسا نيوز ايجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایودھیا میں بابری مسجد کے انہدام معاملے میں بی جے پی کے سینیئر لیڈروں لال کرشن اڈوانی ، مرلی منوہر جوشی اور اوما بھارتی سمیت معاملے کے گیارہ ملزمان منگل کو لکھنئو میں سی بی آئی کی اسپیشل کورٹ میں حاضر ہوئے-

لکھنئو سے ہمارے نمائندے نے خبردی ہے کہ بابری مسجد انہدام کیس میں بی جے پی کے سینئیرلیڈروں سمیت گیارہ ملزمان عدالت میں حاضر ہوئے عدالت نے بی جے پی کے سینیئر لیڈر لال کرشن اڈوانی سمیت بارہ افراد پر مجرمانہ سازش رچنے کا الزام عائد کیا ہے جس کے بعد اب ان سبھی لوگوں پر مقدمہ چلے گا -

منگل کو عدالت میں معاملے کی سماعت کے دوران ان لیڈروں پر الزامات طے ہوجانے کے بعد سبھی کو نجی مچلکے پر ضمانت مل گئی -

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے سی بی آئی عدالت کو حکم دیا تھا کہ وہ بی جے پی کے ان لیڈروں پر بابری مسجد گرانے کی سازش رچنے کا الزام طے کرے -

سپریم کورٹ نے ساتھ ہی یہ بھی کہا تھا کہ اب کسی طرح کی چھوٹ یا سماعت کو ملتوی کرنے کی کوئی بھی درخواست قبول نہیں کی جائے گی -/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬