08 June 2017 - 22:05
News ID: 428454
فونت
حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری :
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا : امریکہ اور آل سعود ہر اس اسلامی ملک کے امن اور سلامتی کے لئے خطرہ ہیں جو اسرائیل کے ناپاک وجود کو تسلیم کرنے سے انکاری ہے ۔
حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری

 

امریکہ سے دوستی خود سے دشمنی کے مترادف ہے

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا : امریکہ اور آل سعود ہر اس اسلامی ملک کے امن اور سلامتی کے لئے خطرہ ہیں جو اسرائیل کے ناپاک وجود کو تسلیم کرنے سے انکاری ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری نے ایرانی پارلیمنٹ اور امام خمینی (رہ) کے مزار پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 12 معصوم جانوں کا ضیاع ایک ناقابل تلافی نقصان ہے، عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کی مذکورہ کاروائی عرب امریکی اتحاد کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا دورہ سعودیہ عرب اپنے مقاصد کی طرف بڑھنا شروع ہوگیا ہے، امریکہ ایران کو اپنا اولین دشمن سمجھتا ہے اور اس دشمنی کو منطقی انجام کی طرف بڑھانے کے لئے مسلمان ممالک کے کندھوں کو استعمال کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک کی طرف سے قطر کی اچانک مخالفت کی بھی بنیادی وجہ ایران کے حق میں قطر کا بیان ہے جسے امریکہ اور آل سعود کے لئے ہضم کرنا مشکل ہے، ایران کے اہم مقامات پر حملے عالمی طاقتوں کا دماغی فتور ہے جن کا بنیادی ہدف امت مسلمہ کی تباہی و بربادی کے سوا اور کچھ نہیں۔

انہوں نے بیان کیا : امریکہ اور آل سعود ہر اس اسلامی ملک کے امن اور سلامتی کے لئے خطرہ ہیں جو اسرائیل کے ناپاک وجود کو تسلیم کرنے سے انکاری ہے، دہشت گردی کے حالیہ واقعات ایران کو متنبہ کرنے کی گھٹیا کوشش ہیں، کسی بھی ملک کی پارلیمنٹ کو نشانہ بنایا جانا ایک ناقابل معافی جرم ہے جس کی کوئی بھی مہذب ملک تائید نہیں کر سکتا۔

سربراہ ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ امت مسلمہ کو اپنے کھلے دشمن کو پرکھنے میں اب دیر نہیں کرنا چاہیئے، ایران پاکستان کا ہمسایہ ملک ہے، پڑوسی مسلم ممالک سے مضبوط دوستانہ اور پائیدار تعلقات کے علاوہ ہمارے پاس کوئی اور آپشن نہیں ہونا چاہیئے، امریکہ یا آل سعود کی خوشنودی حاصل کرنے کی بجائے ہمیں علاقائی تقاضوں اور قومی مفادات کو مقدم رکھنا ہوگا۔

انہوں نے بیان کیا کہ پاکستان ایک طویل عرصہ سے دہشت گردی کا شکار ہے، خطے میں امن کی کوششوں اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستان کے بے مثال کردار کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا، ایران، افغانستان اور پاکستان کو دہشت گردی کے عفریت نے نمٹنے کے لئے پرعزم طور پر مشترکہ انداز میں آگے بڑھانے کی ضرورت ہے، امن کوششوں میں تینوں ممالک کے مابین غیر مشروط باہمی تعاون ازحد ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا میں بڑی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں، باطل قوتیں یکجا ہوکر عالم اسلام کے مدمقابل آنے کی حکمت عمل تیاری کر چکی ہیں، امریکہ نواز بلاک اور مزاحمتی بلاک کفر و اسلام کی شناخت ہیں، امت مسلمہ کو اپنی بقا کے لئے یہود و نصاری کے مقابلے میں یکجا ہونا پڑے گا، امریکہ سے دوستی خود سے دشمنی کے مترادف ہے، جو بھی ملک اسلامی ملک امریکہ کو دوست سمجھتا ہے اسے ماضی سے سبق سیکھنا ہوگا، عراق و افغانستان کی مثالیں ہمارے سامنے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا واقعہ چاہے کسی بھی ملک میں ہو قابل مذمت ہے، دہشت گرد قوتیں عالمی امن کی دشمن ہیں، ان کا انجام عبرت ناک ہونا چاہیئے، ایران کے خلاف سعودی و امریکی اتحاد کا نقصان سوائے مسلمانوں کے اور کسی کو نہیں اٹھانا پڑے گا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬