11 June 2017 - 09:51
News ID: 428487
فونت
ڈاکٹر طاہرالقادری :
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ نے کہا : جے آئی ٹی میں نواز شریف کے ذاتی ملازم بیٹھے ہیں، ان سے انصاف کی توقع رکھنا عجیب ہے۔
ڈاکٹر طاہرالقادری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے طاہرالقادری نے کہا کہ ہم قانون کی جنگ آخری لمحے تک لڑتے رہیں گے، شہداء کا خون رنگ لائے گا اور انقلاب آئے گا۔

طاہرالقادری نے کہا کہ تبدیلی اس ملک کے عوام کا مقدر ہے، سانحہ ماڈل ٹاؤن پر پیشرفت رک چکی ہے، ماڈل ٹاؤن کیس کے رہا ہونیوالے ملزم کو پولیس کا افسر بنا دیا گیا ہے۔

طاہرالقادری نے کہا کہ پاناما لیکس پر بننے والی جے آئی ٹی سے ہمیں انصاف کے توقع نہیں، جے آئی ٹی مسلم لیگ (ن) کا سیاسی سیل ہے جو آئندہ کے الیکشن کیلئے رائے عامہ ہموار کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی میں نواز شریف کے ذاتی ملازم بیٹھے ہیں، ان سے انصاف کی توقع رکھنا عجیب ہے۔

انہوں نے کہا کہ مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطے میں ہیں، جلد لائحہ عمل تیار کریں گے، ملک میں عدل وانصاف کا قتل عام کیا جا رہا ہے۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ سنگل پوائنٹ ایجنڈے پر تمام اپوزیشن جماعتوں کو متحد کریں گے۔

طاہرالقادری نے کہا کہ جے آئی ٹی کا کام عوام کو بیوقوف بنانے کا ڈرامہ ہے، حسین نواز کی تصویر منظم منصوبہ بندی سے لیک کی گئی ہے، انقلاب کوئی قوم کی جھولی میں نہیں ڈالے گا، قوم کواٹھنا پڑے گا، ہم ملک میں نظام کی تبدیلی کی کوشش کر رہے ہیں، فرعونوں اور قارونوں سے قوم کو نجات دلائیں گے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری 6 ماہ بعد قطر ائیرویز کی پرواز سے لاہور ائیرپورٹ پہنچ گئے۔ لاہور پہنچنے پر کارکنوں کی بڑی تعداد نے ایئرپورٹ پر ڈاکٹر طاہرالقادری کا استقبال کیا۔

عوامی تحریک ذرائع کے مطابق ڈاکٹر طاہرالقادری عیدالفطر کے بعد سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے۔ اس کے علاوہ مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین کیساتھ ملکر حکومت کیخلاف مشترکہ حکمت عملی بھی مرتب کی جائے گی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬