11 June 2017 - 21:40
News ID: 428492
فونت
ہزاروں بحرینیوں نے اس ملک کے مذہبی پیشوا آیت اللہ عیسی قاسم کی حمایت اور عوام کے خلاف اس ملک کی کٹھ پتلی عدالتوں کے فیصلوں کی مذمت میں مظاہرے کئے۔
آیت اللہ عیسی قاسم

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بحرینی مظاہرین نے آیت اللہ عیسی قاسم کی نظر بندی، الدراز کے علاقے کا محاصرہ جاری رہنے اور گرفتار کئے جانے والے لوگوں کے بارے میں خبروں کو چھپائے جانے پر بھی شدید احتجاج کیا۔

منامہ میں ہونے والے مظاہروں کو آل خلیفہ کے سیکورٹی اہلکاروں کی جانب سے سختی سے کچلے جانے کے باوجود بحرین میں مظاہرے شدت اختیار کرگئے ہیں۔

مشتعل مظاہرین نے کرزکان کے علاقے میں گاڑیوں کے ٹائر جلا کر سڑکوں کو بلاک کر دیا ہے۔ جزیرہ سترہ، ابوصیبع، المعامیر، دمستان، العکر، السنابس، المالکیہ اور المقشع میں آل خلیفہ کے سیکورٹی اہلکاروں نے مظاہرین پر حملے کیے ہیں جس کے نتیجے میں دسیوں مظاہرین زخمی ہوگئے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬