13 June 2017 - 12:47
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 428527
فونت
سنی تحریک پاکستان :
سنی تحریک لاہور نے کہا : امریکہ، اسرائیل مسلمانوں کو آپس میں تقسیم کرنا چاہتے ہیں، سعودی حکام یہودیوں کے ہاتھوں غلط استعمال ہو رہے ہیں۔
پاکستان سنی تحریک

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سنی تحریک لاہور کے ڈویژنل صدر علامہ مجاہد عبدالرسول خان نے لاہور میں عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران، شام کی شمولیت کے بغیر پاکستان سعودی فوجی اتحاد سے فوری باہر نکلے۔

انہوں نے تاکید کی : فوجی اتحاد اگر سعودی بادشاہت کو بچانے اور شیعہ ممالک کیخلاف ہے تو پاکستان کو ایسے کسی اتحاد کا حصہ نہیں بننا چاہئے، سعودی حکام کی جنگ پاکستان کی گلی گلی میں شروع ہو سکتی ہے، ایسی خانہ جنگی کو پاکستان میں راستہ نہیں دیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں موجود تمام اپوزیشن جماعتوں کو اس سعودی فوجی اتحاد پر غور و فکر کرنا چاہئے، ایک مسلم ریاست کو دوسری مسلم ریاست کیخلاف فوجی اتحاد کے بہانے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

علامہ مجاہد عبدالرسول خان نے کہا کہ امریکہ، اسرائیل مسلمانوں کو آپس میں تقسیم کرنا چاہتے ہیں، سعودی حکام یہودیوں کے ہاتھوں غلط استعمال ہو رہے ہیں۔

سنی تحریک لاہور کے صدر نے کہا کہ امریکہ اپنے ہتھیار بیچنے اور مسلمانوں کو آپس میں لڑا کر مسلم نسل کشی کرنا چاہتا ہے، سعودی عرب میں امریکی مداخلت کے بعد جنرل (ر) راحیل شریف کو فوری واپس بلانا چاہئے، انہوں نے کہا کہ فوجی اتحاد کو ایران، شام یا کسی بھی دوسری اسلامی ریاست کیخلاف کوئی بھی بہانہ بنا کر استعمال کیا گیا تو مسلم امہ کی تباہی کی تمام تر ذمہ داری سعودی اور پا کستانی حکام پر ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں اس وقت طاقت کے زور پر مسلمانوں کو اہل کفار قتل و غارت گری کا نشانہ بنا رہے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬