15 June 2017 - 17:26
News ID: 428548
فونت
ہندوستان کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کانگریس نے مسئلہ کشمیر کے حل پرتاکید کی ہے۔
کشمیر میں کشیدگی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت کانگریس کی سربراہ سونیاگاندھی نے کہاہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل  ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان ایک جمہوری ملک ہے جہاں کسی پرکوئی پابندی یا قید نہیں، انہوں نے کہا کہ کانگریس آئندہ اقتدار میں آکر کشمیریوں کے مسائل اوراُن کی رائے عامہ کا احترام کرتے ہوئے اُن کوبنیادی حق دینے کے لیے بھرپور کوشش کرے گی۔

دوسری جانب منگل کی شام عسکریت پسندوں نے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے لاری یار ترال میں واقع 180 بٹالین سی آر پی ایف کیمپ کو نشانہ بناکر گرینیڈ پھینکا جو ایک زوردار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا۔ گرینیڈ حملے میں 8 اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

زخمیوں میں سے تین کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬