رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائيلی پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے رہنما نے فاش کیا ہے کہ سعودی عرب کے ڈکٹیٹر بادشاہ سمیت بعض عرب ڈکٹیٹر بادشاہوں نےاسرائیل کے وزير اعظم نیتن یاہو کو ایران کے خلاف متحدہ طور پر کارروائی کرنے کا پیغام ارسال کیا ہے۔
اسرائیلی حزب اختلاف کے رہنما کے مطابق عرب حکمرانوں نے ایران کے خلاف علاقائی اتحاد قائم کرنے کے سلسلے میں اسرائيل سے مدد طلب کی ہے۔
اس نے کہا کہ علاقہ میں پس پردہ اس وقت ایک بہت بڑا سیاسی کھیل جاری ہے جس کے ممکنہ طور پر جدید نتائج سامنے آسکتے ہیں۔
اس سے قبل امریکہ کے سابق وزیر خارجہ جان کیری نے اپنے انسٹا گرام صفحہ پر فاش کیا تھا کہ بعض عرب ممالک نے ایران پر بمباری کا مطالبہ کیا ہے جس پر ایرانی سپاہ پاسداران کے سابق سربراہ محسن رضائی نے کہا تھا کہ ایران کی خلاف سعودی عرب کی سازشوں کا سلسلہ کوئی نیا نہیں بلکہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد سے ایران کےخلاف سعودی عرب کی سازشوں کا سلسلہ جاری ہے ۔
سعودی عرب نے آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ میں بھی صدام معدوم کی وسیع پیمانے پر مدد کی تھی۔ سعودی عرب کی معاندانہ پالیسیوں پر ایران کی قریبی ںظر ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/